ETV Bharat / science-and-technology

India Jumps In Mobile Download Speed بھارت نے موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں چھلانگ لگائی - بھارت کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 25 29 ایم بی پی تک پہنچی

بھارت نے موبائل ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ میں 26 درجے کی چھلانگ لگائی ہے۔ بھارت میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار نومبر میں 18.26 ایم بی پی ایس تھی جو بڑھ کر دسمبر میں 25.29 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں چھلانگ لگائی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 5:26 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے نومبر 2022 میں موبائل کی اوسط رفتار کے لحاظ سے عالمی سطح پر 105 ویں سے 79 ویں نمبر پر یعنی کہ 26 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کو ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ نیٹ ورک انٹیلی جنس اور کنیکٹیویٹی انسائٹس اوکلا کے مطابق، بھارت میں موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار نومبر میں 18.26 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر دسمبر میں 25.29 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ بھارت مجموعی اوسط فکسڈ براڈ بینڈ کی رفتار میں عالمی سطح پر ایک مقام پھسل گیا ہے اور نومبر میں 80 ویں سے اب 81 ویں مقام ہے۔

فکسڈ میڈین ڈاؤن لوڈ سپیڈ میں ملک کی کارکردگی نومبر میں 49.11 Mbps سے دسمبر میں 49.14 Mbps تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی اوسط موبائل رفتار کے لحاظ سے قطر سرفہرست ہے، جبکہ برکینا فاسو عالمی سطح پر درجہ بندی میں 22 درجے کی چھلانگ لگا کر سرفہرست ہے۔ فکسڈ براڈ بینڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے لیے، سنگاپور نے سرفہرست مقام حاصل کیا اور روانڈا عالمی سطح پر درجہ بندی میں 47 درجے کا اضافہ کیا ہے۔ اکتوبر میں بھارت نے موبائل اور فکسڈ براڈ بینڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 13 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی تھی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ Reliance Jio نے حال ہی میں دہلی میں اپنے 5G نیٹ ورک پر تقریباً 600 Mbps اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار ریکارڈ کی، جس سے بھارت کی مجموعی 5G رفتار 500 Mbps ہو گئی کیونکہ ملک نے اکتوبر میں 5G خدمات شروع کیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.