اطلاع کے مطابق ہواوے کمپنی میں قانونی شعبے کے ڈائریکٹر سونگ لیو پینگ نےامریکی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کے بعد جج سے سوال پوچھا کہ امریکی حکومت اور اس سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ہواوے کے تعاون کو روکنے کے اقدامات امریکی قوانین کے مطابق ہیں یا اس کے خلاف۔
یاد رہے کہ ماضی میں ہواوے کمپنی کے آلات ووسائل ضبط کیے جانے کے بعد کمپنی نے اس سلسلے میں ضروری معلومات امریکی فریق کو دے دی تھی اور امریکی وزارت تجارت نے بھی ہواوے کو اطلاع دی تھی کہ وہ پینتالیس دنوں کے اندر ان وسائل کو ملک سے باہر لے جانے کی اجازت کے بارے میں کوئی فیصلہ کر لیکن بیس مہینے کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی امریکی وزارت تجارت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔
ہواوے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے وسائل امریکا سے بار تیار کئے گئے ہیں اور ان وسائل کو امریکا سے باہر لے جانے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔