ETV Bharat / science-and-technology

Twitter Blue Tick Service: ٹویٹر بلیوٹِک سبسکرپشن سروس جلد شروع ہوگی

ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر کی $8 والی بلیو ٹِک سبسکرپشن سروس کو 29 نومبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے جعلی اکاؤنٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد اسے عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

ٹوئٹر بلیوٹِک سبسکرپشن سروس جلد شروع ہوگی

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 2:16 PM IST

نیویارک: ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی $8 والی بلیو ٹِک سبسکرپشن سروس 29 نومبر سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے جعلی اکاؤنٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد اسے عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ مسک کی جانب سے 27 اکتوبر کو ٹوئٹر کے ہیڈ بننے سے قبل کئی مشہور شخصیات جیسے سرکاری افسران، صحافیوں اور دیگر مشہور شخصیات کو بلیو ٹِکس دی گئی تھی۔ اس کے لیے پہلے ان کی پروفائل کی تصدیق کی جاتی تھی۔ Elon Musk to relaunch Twitter's Blue Tick subscription service

ٹویٹر نے 6 نومبر کو کہا کہ کوئی بھی $8 کی ادائیگی کرکے بلیو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔ بتایا گیا کہ کمپنی نے یہ کام اپنے آمدنی میں اضافے کے حوالے سے کیا ہے۔ تاہم اس فیصلے سے جعلی اکاؤنٹس میں مزید اضافہ ہوا جس کے بعد ٹوئٹر کو عارضی طور پر اس سروس کو بند کرنی پڑی۔ مسک نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بلیو ویریفائیڈ کو 29 نومبر سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین میں یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ قابل اعتماد ہے۔' Elon Musk to relaunch Twitter's Blue Tick subscription service

مزید پڑھیں:

مسک نے کہا کہ نئے آغاز کے ساتھ کسی بھی تصدیق شدہ نام کو تبدیل کرنے سے بلیو ٹِک کا نشان ختم ہو جائے گا اور ٹوئٹر کی سروس کی شرائط کے تحت نام کی تصدیق کے بعد ہی بلیو ٹک واپس ملے گا۔ پچھلے ہفتے مسک نے اشارہ کیا کہ وہ بلیو ٹِک سبسکرپشن سروس کو دوبارہ شروع کریں گے۔ Elon Musk to relaunch Twitter's Blue Tick subscription service

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.