ETV Bharat / science-and-technology

PM Modi on Chandrayaan 3 چندریان تھری بھارتی خلائی مشن میں ایک نیا باب ہے، وزیراعظم مودی - قمری مشن چندریان

وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان -3 کے لئے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک بھارت کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ چندریان 3 ہمارا تیسرا قمری مشن ہے۔ یہ شاندار مشن ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھائے گا۔

Chandrayaan-3 scripts a new chapter in India's space odyssey, PM Modi
چندریان تھری بھارتی خلائی مشن میں ایک نیا باب ہے، وزیراعظم مودی
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 3:26 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیے جانے کے بعد ٹویٹ کرکے کہا کہ چندریان -3 بھارت کی خلائی مشن میں ایک نیا باب لکھتا ہے۔ یہ ہر بھارتی کے خوابوں اور عزائم کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ اہم کامیابی ہمارے سائنسدانوں کی انتھک لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میں ان کے جذبے اور ذہانت کو سلام کرتا ہوں۔

  • Chandrayaan-3 scripts a new chapter in India's space odyssey. It soars high, elevating the dreams and ambitions of a every Indian. This momentous achievement is a testament to our scientists' relentless dedication. I salute their spirit and ingenuity! https://t.co/gko6fnOUaK

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل وزیراعظم نے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشن بھارت کی امیدوں اور خوابوں کو آگے لے جائے گا۔ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں مودی نے کہا کہ جہاں تک بھارت کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ چندریان 3، ہمارا تیسرا قمری مشن، اپنا سفر شروع کرے گا۔ یہ شاندار مشن ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدار تک پہنچانے کے مخصوص اصول واعمال کی تکمیل کے بعد چندریان 3 قمری منتقلی ہیئتی راستے میں داخل کر دیا جائے گا۔ 300,000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ آنے والے ہفتوں میں چاند تک پہنچ جائے گا۔ جہاز میں موجود سائنسی آلات چاند کی سطح کا مطالعہ کریں گے اور ہمارے علم میں اضافہ کریں گے۔ سائنس دانوں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے مودی نے کہا، 'ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ، بھارت کے خلائی شعبے میں بہت شاندار تاریخ ہے۔ چندریان -1 کو عالمی قمری مشنوں میں ایک سرخیل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس نے چاند پر پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔ یہ دنیا بھر میں 200 سے زیادہ سائنسی مقالوں میں شائع ہوا تھا۔"

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ چندریان-1 تک، چاند کومکمل طور پر خشک، ارضیاتی طور پر غیر فعال اور ناقابل رہائش اجرام سماوی سمجھا جاتا تھا۔ اب، اسے پانی اور ذیلی سطح کی برف کی موجودگی کے ساتھ ایک متحرک اور ارضیاتی طور پر فعال جسم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شاید مستقبل میں اس پرممکنہ طور پر رہنا شروع کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا چندریان-2 بھی اسی طرح اہم تھا کیونکہ اس سے وابستہ آربیٹر کے ڈیٹا نے ریموٹ سینسنگ کے ذریعے پہلی بار کرومیم، مینگنیز اور سوڈیم کی موجودگی کا پتہ لگایاتھا۔ اس سے چاند کے جادوئی ارتقاء کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چندریان 2 کی کلیدی سائنسی نتائج میں اپنی نوعیت کا اولین عالمی نقشہ برائے قمری سوڈیم کا حصول ، کڑھائی کی شکل میں منقسم علم میں اضافے، آئی آئی آر ایس آلے کے ساتھ قمری سطح پر پانی آمیز برف کی واضح دریافت اور دیگر بہت سی چیزیں شامل ہیں ۔اس مشن سے متعلق تقریباً 50 مقالوں کی اشاعت عمل میں آچکی ہے۔ مودی نے چندریان 3 مشن کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’میں آپ سب سے اس مشن اور خلا، سائنس اور اختراع میں ہم نے جو پیشرفت کی ہے، اس کے بارے میں مزید جاننے کی گزارش کرتا ہوں۔ اس سے آپ سب کو بہت فخر محسوس ہوگا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.