ETV Bharat / science-and-technology

Chandrayaan-3 Mission چندریان ٹو کے آربیٹر نے چندریان تھری کا خیر مقدم کیا: اسرو - chandrayaan 3 latest news

اسرو نے کہا کہ پیر کو چندریان 3 کا چندریان 2 سے رابطہ ہوگیا ہے۔ بھارت کا دوسرے قمری مشن چندریان 2 جولائی 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور ستمبر 2019 میں لینڈر لینڈنگ سائٹ کے بالکل قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا لیکن یہ مشن 99.99 فیصد کامیاب رہا تھا۔

chandrayaan 3 landing module establishes communication with chandrayaan 2 orbiter says isro
چندریان ٹو کے آربیٹر نے چندریان تھری کا خیر مقدم کیا: اسرو
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 6:08 PM IST

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطبی خطہ پر سافٹ لینڈنگ کرنے جا رہے چندریان -3 کا چندریان -2 کے آربیٹر نے باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا۔ اسرو نے ایکس پر بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ دونوں کے درمیان رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "چندریان-3 مشن: 'خوش آمدید دوست' چندریان -2 آربیٹر نے رسمی طور پر چندریان-3 لینڈر ماڈیول کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس) کے پاس اب لینڈر ماڈیول تک رسائی کے مزید راستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا دوسرے قمری مشن چندریان-2 جولائی 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور ستمبر 2019 میں لینڈر لینڈنگ سائٹ کے بالکل قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ مشن 99.99 فیصد کامیاب رہا۔

اسرو نے کہا کہ چندریان 3 کی گاڑی 23 اگست کو 18:04 بجے چاند پر اترے گی۔ خلائی ایجنسی نے اتوار کی صبح دوسری اور آخری بار لینڈنگ ماڈیول کے ڈی بوسٹنگ (عمل کو سست کرنے والا) آپریشن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈنگ پر، روور کو چاند پر اندرونی تجربات کے لیے لینڈنگ ماڈیول سے باہر نکال دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ دوسرا ڈی بوسٹنگ آپریشن اتوار کی صبح 2:00 بجے کیا گیا اور لینڈنگ ماڈیول نامزد لینڈنگ سائٹ پر طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا اور 23 اگست کو پاورڈ لینڈنگ شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد چندریان 3 خلائی جہاز اب چاند سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ہے۔ اسرو نے مزید کہا کہ ماڈیول کو اندرونی جانچ سے گزرنا ہوگا اور ٹارگیٹڈ لینڈنگ سائٹ پر طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا۔" (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.