نئی دہلی: بھارتی ایئرٹیل Bharti Airtel اور میٹا META نے پیر کو بھارت کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی دینے کے لیے اپنے تعاون کا اعلان کیا۔ بھارت میں افریکہ2 پلس لانے کے لیے ایئرٹیل نے میٹا اور ایس ٹی سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جو ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ساتھ کام کریں گے۔ افریکہ 2 دنیا کا سب سے طویل اور سبسی کیبل سسٹم ہے اس لیے توقع کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا بھر میں تقریباً 3 بلین لوگوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ Bharti Airtel, Meta join hands to accelerate India's digital ecosystem
بھارتی ایئرٹیل میں گلوبل بزنس کے سی ای او وانی وینکٹیش نے ایک بیان میں کہا، 2Africa Cable اور Open RAN میں ہم شریک ہوکر ایک اہم اور ترقی پسند کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو بھارت میں تیز رفتار ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گا۔ ہم بھارت میں اپنے صارفین کو بہترین ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے میٹا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔" Airtel will improve India digital ecosystem
دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر عالمی کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر پر مبنی نئے دور کے ڈیجیٹل حل میں سرمایہ کاری کریں گی تاکہ بھارت میں صارفین اور کاروباری اداروں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ Bharti Airtel, Meta join hands to accelerate India's digital ecosystem
مزید پڑھیں:
META میں موبائل پارٹنرشپ کے نائب صدر فرانسسکو وریلا نے ایک بیان میں کہا، "ہم خطے کے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانے کے لیے Airtel کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں جو پورے بھارت کے لوگوں اور کاروباریوں کے لیے ایک بہتر نیٹ ورکس فراہم کرتا ہے۔" Bharti Airtel, Meta join hands to accelerate India's digital ecosystem
آئی اے این ایس