نئی دہلی: حکومت نے 14,903 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو اپ گریڈ کرنے اور 2.65 لاکھ لوگوں کو آئی ٹی میں تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے وزیر اشونی ویشنو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ توسیع شدہ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ پروگرام کے پچھلے ایڈیشن کے تحت کیے گئے کاموں کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں 14,903 کروڑ روپے کے ایک توسیعی ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت 5.25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو دوبارہ ہنر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 2.65 لاکھ لوگوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں 1200 اسٹارٹ اپس کی مدد کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 12 کروڑ لوگوں کو سائبر سیکورٹی سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو ڈرون آپریشن کی تربیت دی جائے گی، مودی
انہوں نے کہا کہ توسیع شدہ ڈیجیٹل انڈیا پروجیکٹ کے تحت نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این سی ایم) میں مزید نو سپر کمپیوٹر کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ این سی ایم کے تحت 18 سپر کمپیوٹر پہلے ہی نصب کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور زراعت کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانے کے لیے تین جدید سینٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امنگ ایپ پر دستیاب سرکاری محکموں کی 1700 خدمات کو وسعت دے کر 540 مزید خدمات دستیاب کرائی جائیں گی۔
یواین آئی۔