ETV Bharat / science-and-technology

Apple To Shut Its Services ایپل پرانے سافٹ ویئر والے آلات پر خدمات بند کرے گا - Apple services on older versions to stop working

ایپل پرانے سافٹ ویئر چلانے والے آلات پر اپنی آن لائن خدمات کو بند کر دے گا، جس میں پرانے iOS، macOS، watchOS اور tvOS ورژن شامل ہیں۔ Apple will discontinue services on older devices

ایپل پرانے سافٹ ویئر والے آلات پر خدمات بند کرے گا

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 6:14 PM IST

سین فرانسسکو: ایپل مبینہ طور پر پرانے سافٹ ویئر چلانے والے آلات پر اپنی آن لائن خدمات کو بند کر دے گا، جس میں پرانے iOS، macOS، watchOS اور tvOS ورژن شامل ہیں۔ میک ریومرز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ،سٹیلا فج کے نام جانا جانے والا معروف لیکر نے بتایا کہ ایپل اپنے آن لائن خدمات کو آئی کلاؤڈ کے علاوہ پرانے سافٹ ویئر چلانے والے تمام آلات پر بند کر دے گا۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ، پچھلے مہینے، ایپل نے ایک اندرونی دستاویز میں کہا تھا کہ متاثرہ صارفین کو ایک پش نوٹیفکیشن موصول ہو سکتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے آلات کو نئے سافٹ ویئر ورژن میں اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا، "کچھ پرانے سافٹ ویئر ورژن اب ایپل کی سروسز جیسے کہ ایپ اسٹور، سری اور میپس کو سپورٹ نہیں کر سکیں گے۔ ان سروسز کا استعمال جاری رکھنے کے لیے، اپنے سافٹ ویئر کو تازہ ترین دستیاب ورژن میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔"

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیک دگج نے یہ صاف نہیں کیا ہے کہ اس کی زیادہ تر سروسز ان پرانے سافٹ ویئر ورژنز کے ساتھ کام کرنا کیوں بند کر دیں گی، جو 2017 کے آخر اور 2018 کے اوائل کے درمیان جاری کیے گئے تھے، تاہم یہ تبدیلیاں صارفین کی ایک چھوٹی فیصد کو متاثر کریں گی۔

مزید پڑھیں:

اس درمیان ایپل نے اپنا نیا iOS 16.4 اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس میں نئے فیچرز جیسے ایموجی کا ایک نیا سیٹ، ویب پش نوٹیفیکیشن، سیلولر کالز کے لیے وائس آئسولیشن اور بہت کچھ شامل ہے۔ صارفین اپنے سافٹ ویئر کو سیٹنگز، جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر نیویگیٹ کرکے تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.