ETV Bharat / science-and-technology

App Download Decrease: عالمی سطح پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں کمی ریکارڈ

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 2:44 PM IST

ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور ایپ سے ہونے والے ڈاؤن لوڈز میں دنیا بھر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایپ ڈاؤن لوڈز سال بہ سال 0.1 فیصد سے گر کر 35.5 بلین رہ گئ ہے۔ App downloads were stagnant in the fourth quarter, new analysis finds

عالمی سطح پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں کمی ریکارڈ

نئی دہلی: سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور ایپ سے ہونے والے ڈاؤن لوڈز میں دنیا بھر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ایپ ڈاؤن لوڈز سال بہ سال 0.1 فیصد گر کر 35.5 بلین رہ گئ ہے۔ سینسر ٹاور کے مطابق، سوشل میڈیا ایپس مسابقتی بنے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام نے 2021 کی دوسری سہ ماہی کے بعد سے آخری سات سہ ماہی کے دوران ٹاپ تھری میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں دنیا بھر میں نمبر ایک ایپ کے طور پر اپنا درجہ برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ TikTok اور Facebook دنیا بھر میں نمبر 2 اور 3 مقامات پر رہے۔

اس کے علاوہ موبائل گیمز کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں سہ ماہی کے حساب سے کمی دیکھی گئی، ورلڈ کپ جیسے ایونٹس نے فٹ بال گیمز کے ڈاؤن لوڈز کو بڑھانے میں بڑی مدد کی۔ فیفا موبائل اور ساکر سپر اسٹارز نے چوتھی سہ ماہی میں بالترتیب 137 فیصد اور 112 فیصد کا اضافہ کیا۔ اسی وقت، ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے Stumble Guys گیم 2022 کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی ایپ تھی۔

مزید پڑھیں:

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیم لیٹن امریکہ اور یورپ میں نمبر 1 پر ہے۔ یہ 2022 میں ان علاقوں میں بالترتیب 50 ملین اور 36 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اس درمیان ایک حالیہ Data.ai کی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایپس پر صارفین کے اخراجات 2022 میں 2 فیصد کم ہو کر 167 بلین ڈالر ہو جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ لوگ ایپ کے ماحولیاتی نظام میں دلچسپی کھو رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.