ETV Bharat / opinion

UP Assembly Election 2022: اکھلیش نے کرہل سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ - Karhal Assembly Seat

سیاسی تجزیہ کار ادئے بھان سنگھ کے مطابق کرہل اسمبلی سیٹ Karhal Assembly Seat سے ایس پی سربراہ کے الیکشن لڑنے سے یادو بیلٹ میں سماج وادی پارٹی کے حق میں بڑا ماحول بنے گا۔ سال 2017 میں یادو بیلٹ میں ایس پی کو سب سے بڑا نقصان اسی بیلٹ میں ہوا تھا، لیکن اب ایسا مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو کے انتخابی میدان میں اترنے سے ایس پی کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔UP Assembly Election 2022

Akhilesh yadau
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو
author img

By

Published : Jan 26, 2022, 10:59 PM IST

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے آبائی گاؤں سیفئی سے محض چار کلو میٹر دوری پر واقع مین پوری ضلع کی کرہل اسمبلی سیٹ Karhal Assembly Seat پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ایس پی سربراہ کے اس فیصلے کے سیاسی معنی نکالے جانے لگے ہیں۔ UP Assembly Election 2022

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ سماج وادی بیلٹ سمجھے جانے والے آٹھ اضلاع کی 29 اسمبلی سیٹوں پر ایس پی اپنی نظر جمائے ہوئے ہے۔ ان سیٹوں پر سال 2012 میں ایس پی سب سے مضبوط ہوکر ابھری تھی، جبکہ 2017 کے الیکشن میں ایس پی کو اس بیلٹ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایس پی نے ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا سیاسی میدان دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بڑا داؤ لگایا ہے۔

اکھلیش کے کرہل اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا مطلب ہے کہ سیفئی ان آٹھ اضلاع کے الیکشن کا مرکز بنے گا اور ایس پی کی انتخابی حکمت عملی لکھنؤ میں نہیں سیفئی سے طے کی جائے گی۔

ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو نے اٹاوہ اور سیفئی کو اپنی انتخابی مہم کے مرکز میں رکھتے تھے۔ فیروز آباد، ایٹہ، کاس گنج، مین پوری، اٹاوہ، اوریا، قنوج، فرخ آباد کل آٹھ اضلاع کو سماج وادی پارٹی کا بیلٹ سمجھا جاتا ہے۔

یہ علاقہ ممتاز سماجی مفکر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کا کام گاہ بھی رہا ہے۔ اسی وجہ سے سماج وادی نظریہ کا سب سے زیادہ اثر یہاں کی سیاست میں رہا ہے۔

ملائم سنگھ یادو نے بھی اس علاقے کو اپنی سیاست کی بنیاد بنایا۔ ان اضلاع میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد ہی وہ ریاست کی سیاست کا محور بن سکے۔

سال 2012 کے اسمبلی انتخابات میں ان آٹھ اضلاع کی 29 سیٹوں میں سے ایس پی کو 25 اور بی ایس پی، بی جے پی کو ایک ایک اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے کھاتے میں گئی تھی۔

مین پوری سے ملائم، جسونت نگر سے شیو پال سنگھ یادو اور قنوج سے اکھلیش یادو اور ان کی بیوی ڈمپل یادو اس پورے بیلٹ کی صف بندی کے لیے مل کر کام کرتے تھے۔

سال 2012 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی نے اس بیلٹ پر اپنا دبدبہ دکھاتے ہوئے ریاست میں حکومت بنائی، ضلع قنوج کو اپنی کام گاہ بنانے والے اکھلیش یادو ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Analytical Report on UP Assembly Elections 2022: اکھلیش یادو یوگی کے خلاف مضبوط دعویدار کے طور پر کیسے ابھرے؟

سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اکھلیش یادو اور ان کے چچا شیو پال سنگھ یادو کے درمیان سیاسی اختلافات کا خطے کے انتخابی صف بندی پر سب سے زیادہ اثر پڑا اور انتخابی نتائج بالکل برعکس تھے۔

ایس پی 25 سیٹوں سے صرف چھ سیٹوں تک محدود ہوگئی جبکہ بی جے پی ایک سیٹ کے مقابلے 22 سیٹوں پر کامیاب رہی۔

سماج وادی بیلٹ میں ایس پی کی اتنی خراب کارکردگی اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اپنے ہی قلع میں شکست خوردہ ایس پی کو ریاست میں اقتدار سے باہر ہونا پڑا اور اقتدار بی جے پی کے ہاتھوں میں پہنچ گیا۔

گزشتہ انتخابی نتائج سے سبق لیتے ہوئے اس بار ایس پی نے اپنے اسی سیاسی قلعے کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی تیاری کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کرہل سے اور چچا شیو پال سنگھ یادو جسونت نگر سے الیکشن لڑیں گے۔

یہاں سے آٹھ اضلاع کی 29 سیٹوں پر انتخابی ماحول کو اپنے حق میں کرنے کا تانہ بانہ بناجائے گا۔ ایس پی اپنا کھویا ہوا سیاسی میدان دوبارہ حاصل کرنے اور بی جے پی کی جیت کی رفتار کو دوبارہ کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

آنے والے وقت میں سیفئی ایس پی کی انتخابی مہم کا مرکز ہوگا جہاں ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو اور اکھلیش یادو 2012 کی کامیابی کو دوبارہ دہرانے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ سماج وادی بیلٹ میں اپنی سیاسی گرفت مضبوط رکھی۔ کرہل اسمبلی حلقہ ان کے سیاسی گرو چودھری نتھو سنگھ یادو کا آبائی حلقہ ہے۔

نتھو سنگھ نے 1967 میں جسونت نگر اسمبلی سیٹ ملائم سنگھ یادو کو سونپی تھی۔ پہلی بار ملائم سنگھ یادو یہیں سے اسمبلی پہنچے، الیکشن چاہئے اسمبلی کا ہو یا پھر پارلیمنٹ کا ملائم سنگھ یادو اپنی انتخابی مہم کے مرکز میں اٹاوہ کو ہی رکھتے رہے۔

اب اکھلیش نے بھی یہی انتخابی حکمت عملی اپنائی ہے، کرہل سے پہلی بار اسمبلی الیکشن لڑ کر اس وراثت کو بچانے کی حکمت عملی پر کام کریں گے، اپنے والد کی طرح اپنی انتخابی مہم کا مرکز سیفئی کو بنائیں گے۔

سیاسی تجزیہ کار ادئے بھان سنگھ کے مطابق کرہل اسمبلی سیٹ سے ایس پی سربراہ کے الیکشن لڑنے سے یادو بیلٹ میں سماج وادی پارٹی کے حق میں بڑا ماحول بنے گا۔

سال 2017 میں یادو بلٹ میں ایس پی کو بڑا نقصان اسی بیلٹ میں ہوا تھا، وہیں اب ایسا مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو کے انتخابی میدان میں اتر نے سے ایس پی کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

پارٹی کے قانون ساز کونسل کے رکن اروند یادو کا دعویٰ ہے کہ کرہل اسمبلی سیٹ سے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے میدان میں اترنے کے بعد یادو لینڈ کی اسمبلی سیٹوں پر بڑے پیمانے پر عوامی حمایت محسوس کی جا رہی ہے۔ ہر طرف سے خبریں آرہی ہیں کہ اب سماج وادی پارٹی کو کسی بھی سیٹ پر جیت کا پرچم لہرانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.