بالی ووڈ اداکارہ پرینکا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 'ایک اداکارہ ہونے کے ناطے انہوں نے اس لاک ڈاؤن کے دوران بہت سارے پروجیکٹس ختم کئے۔'
پرینکا نے کہا ہے کہ 'میں قرنطینہ کے دوران اپنے شوز اور فلمیں تیار کر رہی ہوں۔ میں لکھ رہی ہوں اور میں نے اپنی میموئر ختم کر دی۔'
کوانٹیکو اسٹار نے مزید کہا کہ 'یہ بالکل ہی عجیب و غریب ہونے کے علاوہ تخلیقی لحاظ سے مشکل وقت رہا ہے۔'
38 سالہ اداکار نے کہا کہ 'وہ اور ان کے شوہر نک جونس کورونا عالمی بحران کے دوران کس طرح سے اپنے روزمرہ کے کام انجام دے رہے ہیں۔'
اطلاعات کے مطابق پرینکا نے پیپلز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ کورونا وبائی بیماری کے دوران محتاط رہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں 'میں دمہ کی مریض ہوں اور میرے شوہر کو ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض ہیں لہذا ہمیں اور زیادہ محتاط رہنا چاہئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے خاندان میں کئی افراد کے جنم دن بھی اس دوران تھے لیکن ہم نے بالکل سماجی دوریوں کے ساتھ لنچ کیا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر آپ کے پاس دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے تو چاہے وہ عملی طور پر ہو یا معاشرتی طور پر، تو میں سمجھتی ہوں کہ معمول کے احساس کو محسوس کرنا واقعی اہم ہے۔'