ETV Bharat / lifestyle

ارمیلا کانگریس سے ناراض

فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والی ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریسی رہنما ملند دیوڑا کو لکھے رازدارانہ خط کے منظرعام پر آنے سے شدید ناراضگی ظاہرکی ہے۔

ارمیلا ہے کانگریس سے ناراض
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 10:37 AM IST

Updated : Jul 10, 2019, 4:14 PM IST

اداکارہ نے16 مئی کو ممبئی کانگریس کے سابق صدر ملند دیورا کو خط لکھا تھا ۔انہوں نے خط میں مقامی سطح پر پارٹی میں اختلافات کا ذکر کیا ہے۔

ارمیلا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت بدنصیبی کی بات ہےکہ ایک رازدارانہ خط جس کا تعلق پارٹی کے اندرونی معاملے سے ہے، اسےعام کردیا گیا۔ ہر سیاسی پارٹی میں مسئلے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نےکانگریس میں ذاتی دلچسپی کے لیے شامل نہیں ہوئی ہوں، بلکہ میں اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

ارمیلا کا کہنا ہے کہ میں نے ممبئی صدر کو بھی خط میں لکھاتھا کہ میرا ارادہ پارٹی میں بہتری لانی ہے۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ خط انتخابات کے نتائج اور ایکزٹ پول کے آنے سے پہلے لکھی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میری سالمیت ، سنجیدگی اور پارٹی کے مفاد کے لیے میرے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 10, 2019, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.