ETV Bharat / lifestyle

کنگنا اور شیوسینا کے مابین لفظی جنگ میں شدت - بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت

ممبئی کو ’’پاکستانی مقبوضہ کشمیر‘‘ کے ساتھ موازنہ کرنے پر کنگنا رناوت شیوسینا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھیوں کے نشانے پر ہے۔

کنگنا اور شیوسینا کے مابین لفظی جنگ میں شدت

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 8:32 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بدھ کے روز ہماچل پردیش کے اپنے آبائی شہر منالی سے ممبئی واپسی کے درمیان شیو سینا اور ان کی درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی۔ کنگنا کے ممبئی کا ’’پاکستانی مقبوضہ کشمیر‘‘ سے موازنہ کرنے پر مہاراشٹر میں حکمران شیوسینا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھیوں کے نشانے پر ہے۔

حال ہی میں کنگنا کو ملنے والی دھمکیوں کے تناظر میں مرکزی حکومت کی طرف سے وائی کلاس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 11 اہلکاروں کی حفاظت میں وہ بدھ کے روز ممبئی واپس آگئیں۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا ہے کہ جب ممبئی واپس آئیں گی تو اداکارہ کو ایک ہفتہ کے لئے کورنٹائن کیا جائے گا۔ منگل کے روز ممبئی آنے سے قبل کنگنا کی کورونا جانچ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا کے دفتر کے کچھ حصے مسمار کر دئے ہیں۔ کنگنا کے وکیل نے اس معاملے کے بارے میں بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت معاملہ: اب تک کی اپڈیٹ

کنگنا کے دفتر کا ایک حصہ منہدم کرنے کے بعد بی ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کنگنا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا ہے کوئی بھی چیز غیر قانونی نہیں ہے اور نہ ہی ضابطہ سے باہر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی کے ’’منیکرنیکا فلمز‘‘ کے دفتر میں غیر قانونی تعمیر کا الزام عائد کرتے ہوئے منہدم کر دیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا رناوت کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.