ETV Bharat / lifestyle

لاک ڈاون میں جیکلین کی مصروفیات کیا ہیں؟ - سابق مس سری لنکا جیکلن فرنانڈس

بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلین فرنانڈیز ان دنوں گھوڑ سواری سیکھ رہی ہیں۔

گھڑسواری سیکھ رہی ہیں جیکلن فرنانڈیز
گھڑسواری سیکھ رہی ہیں جیکلن فرنانڈیز
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 3:50 PM IST

Updated : Jun 24, 2020, 3:55 PM IST

جیکلین فرنانڈیز لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی سلمان خان کے فارم ہاؤس میں ہیں۔ جیکلین وہاں سے اپنے دو گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 'میں ابھی فارم ہاوس میں ہوں اور میں خوش قسمت ہوں کہ لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے ہی میں یہاں آگئی تھی۔ یہ دو ماہ اچھے رہے، یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے، تروتازہ ہوا ہے۔'

جیکلین نے کہا کہ 'میں ہر صبح اور شام گھوڑسواری کرتی ہوں، حقیقت میں مجھے یہ بہت پسند ہے۔ میں ورزش کر رہی ہوں اور یوگا اور میڈیٹیشن میں وقت گزار رہی ہوں۔ میں پڑھنے کی بھی کوشش کر رہی ہوں۔ جتنا ممکن ہے اتنے کورسز کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، فی الحال میں ہندی کورس کے ساتھ ساتھ ایڈیٹنگ کا کورس بھی کر رہی ہوں جس سے اپنے بلاگ بنانے اور پورے عمل کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے کیونکہ ہم ایسی صورتحال میں ہیں جہاں میرے ساتھ میری ٹیم نہیں ہے اس لئے مجھے اپنے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور میں اپنا کام مکمل کر رہی ہوں۔'

Last Updated : Jun 24, 2020, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.