پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'چوراہا گاﺅں میں بڑے پیمانے پر شراب کی فروخت کی جانکاری گاﺅں والوں کے ذریعہ دی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چندر دیپ تھانہ علاقہ کے چورسا گاﺅں میں چھاپہ مارا جہاں پولیس نے شراب فروخت کر تے ہوئے خاتون کو شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔'
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار خاتو ن کے پاس سے پانچ لیٹر مہوا شراب ضبط کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی خاتون شراب فروخت کرنے کے معاملے میں جیل جاچکی ہے۔