ETV Bharat / jagte-raho

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کا قتل کیا - بجنور جرائم خبریں

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کی واردات کو انجام دیا۔پولیس نے بیوی اور اس کے عاشق سے پوچھ گچھ شروع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کا قتل کیا

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 7:06 PM IST

بجنور کے نورپور تھانے میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے سر پر اینٹ مار کر فرار ہوگئی۔

عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کا قتل کیا

دراصل یہ معاملہ بجنور کے نورپور تھانہ علاقے کے جلال پور گاؤں کے رہنے والی سوم ویر کی بیوی سنیتا کا اپنے پڑوسی راکی کے ساتھ طویل وقت سے تعلقات تھے۔لیکن جب ان دونوں کی رشتے کی بھنک سومویر کو لگی تو وہ مخالفت کرنے لگا۔شوہر کے ذریعہ بار بار منع کیے جانے کے باوجود بیوی ماننے کو تیار نہیں تھی۔اسی دوران سوموار کے روز بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے سر پر اینٹ سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے چھان بین شروع کی۔ چھان بین کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ سومویر کی بیوی کا راکی نامی ایک شخص کے ساتھ تعلقات ہیں۔آخر کار پولیس نے قاتل بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کر معاملہ درج کرلیا ہے اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ایس پی دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ سومویر کی بیوی کا گاؤں کے ہی ایک نوجوان کے ساتھ کافی وقت سے تعلقات تھا۔سومویر نے جب اس بات پر ناراضگی ظاہر کی تو بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اس کا قتل کردیا۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.