ETV Bharat / jagte-raho

قتل معاملے میں دوسب انسپکٹرمعطل - اترپردیش کے ضلع سونبھدر

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے کرما تھانہ علاقے میں سڑک پر اسپیڈ بریکر بنانے کو لے کر ہوئے تنازع میں ایک شخص کے قتل کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں دو سب۔انسپکٹر کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔

قتل معاملے میں دوسب انسپکٹرمعطل
قتل معاملے میں دوسب انسپکٹرمعطل
author img

By

Published : Feb 20, 2020, 3:05 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:07 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے بتایا کہ کرما تھانہ علاقے کے باریچک گاؤں میں اسپیڈ بریکر بنانے کے سلسلے میں ہوئے قتل کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں تھانے کے سب۔انسپکٹر گنگادھرموریہ اور رام کرت رام کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ پر اسپیڈ بریکر بنانے کے سلسلے میں دو گروپوں میں مارپیٹ ہونے کے بعد ایک فریق کی جانب سے جانکی دیوی نے پولیس سے تحریری شکایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے گاندھی آشرم کا دورہ رد ہونے کا امکان

اس معاملے میں پولیس نے دوسرے فریق کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ شام کو جانکی دیوی کے گروپ نے دوسرےفریق پرحملہ کردیا۔ جس میں اکھلیش اور راکیش شدیدطور سے زخمی ہوگئے۔ بعد میں علاج کے دوران اکھلیش کی موت ہوگئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.