ETV Bharat / jagte-raho

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 2, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:35 PM IST

ریاست اترپردیش میں بدایوں کے وزیر گنج علاقے میں   کو ایک بے قابو ٹرک نے چھ افراد کو روند دیا جس میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ سنگ تھرا گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک نے بائیک سوار دو افراد سمیت مارننگ واک کرر ہے 6افراد کو روند دیا۔اس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ صبح تقریبا 6:30 بجے گاؤں کے کچھ افراد مارننگ واک کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ سی وقت بدایوں کی جانب سے تیز رفتار بے قابو ٹرک نے بائیک سوار شری پال اور اس کے ساتھ طاہر کو ٹکر مارتے ہوئے مارننگ واک کر کے واپس لوٹ رہے انکت،نتن اور گوتم کو روندتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گیا۔

ٹرک میں کچل کر طاہر (26) اور شری پال(24) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ انکت،نتن،گوتم و ایک بائیک سوار زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی تو مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور اہل خانہ کے ساتھ سڑک پر لاشیں رکھ کر گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا۔ جس سے سڑک کےدونوں جانب بھاری جام لگ گیا۔

جام کی اطلاع پولیس نے اعلی افسران کو دی جس کےبعد کئی تھانوں کی پولیس اور سی او بسولی کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

اور اہل خانہ کو سمجھا بجھا کر دو گھنٹوں کے بعد جام کو ختم کرایا۔شدید طور سے زخمی افراد کو بریلی ریفر کردیا گیا ہے۔

Intro:Body:

kdk

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.