ETV Bharat / jagte-raho

دہلی کے نریلا علاقے میں فائرنگ، دو افراد ہلاک - urdu news

دہلی کے نریلا علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چند معاشوں نے فائرنگ کی جس میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

image
image
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 8:29 AM IST

دارالحکومت دہلی کے نریلا علاقے میں بدھ کی دیر شب کار میں سوار چند بدمعاشوں نے فائرنگ کرتے ہوئے دو لوگوں کو ہلاک کردیا۔

اس معاملے میں پولیس نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپسی رنجش کا معاملہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نریلا کے رہنے والے 24 سالہ شاہنواز حسین بدھ کی شب نو بجے اپنے گاؤں کے صدر دروازہ کے پاس کھڑے ہوئے تھے تبھی چند کار سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

اس دوران ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے شدید طور پر زخمی ہوگیا جو اسی گاؤں میں ایک کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

واقعہ کے بعد بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

تحیقات کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت 30 سالہ شرف الدین کے طور پر ہوئی ہے حالانکہ ابھی تک اس کے کام کاج کے تعلق سے پولیس کچھ بھی پتہ نہیں کرپائی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر انھیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے ساتھ ہی متعدد دفعات کی تحت قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اسپیشل اسٹاف اور پولیس کی کئی ٹیمیں بدمعاشوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انھیں پکڑنے کے لیے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.