سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہر کشور رائے نے بتایاکہ دیہی ڈاکٹر مسٹر سنگھ کی اہلیہ پرینکا دیوی نے مشرق کے رہنے والے اپنے عاشق سچن بھاسکر کے ساتھ مل کر ڈاکٹر کا قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سچن نے دھوکے سے کال کر کے مریض دکھانے کے بہانے ڈاکٹر کو بلایا پھر راستے میں ان کا قتل کر دیا ۔ ڈاکٹر کی اہلیہ اور اس کے عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
غورطلب ہے کہ متوفی ڈاکٹر نیا گاﺅں تھانہ علاقہ کے واجد پور گاﺅں باشندہ مشرق اور پانا پور میں اپنا کلینک چلاتے تھے ۔
گذشتہ ماہ نو جنوری کی شام کو انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔