پولیس نے بتایا کہ بوبوا گاؤں میں مزدور نوجوان سونو(28)اور بیوی سمن(26)کی لاشیں کل صبح ملیں۔ ان کا سات سال کا بچہ جب صبح سوکر اٹھا تو اس نے لاشیں دیکھیں اور پاس رہنے والے دادا-دادی کو جاکر خبر دی۔ پولیس کے مطابق سونو نے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ 15 اگست کی شب جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی نے بتایا کہ اس کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ہے۔ ملزم دو نابالغ لڑکے بتائے جاتے ہیں۔ نوٹ میں لکھا ہے کہ سونو نے پولیس میں شکایت کرنے کی بات کی تھی لیکن بیوی نے کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، وہ اسے مار ڈالے۔ جس پر سونو نے کہا، تیری جان لینے سے میں گناہ گار ہو جاؤں گا۔ میری جان بھی تیرے ساتھ جائے گی۔‘‘
بروال تھانہ انچارج کلدیپ کے مطابق سونو نے پہلے سمن کا بلیڈ سے گلا کاٹا اور پھر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس نے قتل، خودکشی کے لیے اکسانے اور اجتمائی عصمت دری کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ،معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
نوجوان نے بیوی کا قتل کر کے خودکشی کی - معاملہ کی جانچ
ہریانہ میں ضلع حصار کے سب ڈیوزن برنوال کے ایک گاؤں میں ایک نوجوان نے بیوی کا قتل کر کے خودکشی کرلی۔ مرنے سے قبل چھوڑے خط میں اس نے بتایا کہ بیوی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری ہوئی تھی۔