ETV Bharat / jagte-raho

ڈوڈہ : لکڑی کے پُل میں غیر معیاری مواد کا استعمال - جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں دریائے چناب کے اوپر بنائے گئے قدیم لکڑی کے پُل اب بوسیدہ ہوگئے ہیں۔

لکڑی کے پُل میں غیر معیاری مواد کا استعمال

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 9:08 PM IST

ڈوڈہ کا یہ پُل مقامی افراد کی آمد رفت کا ایک اہم سہارا ہے، تاہم اب اس سے آمد رفت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پریم نگر کے مقام پر دریائے چناب کے اوپر ساٹھ کی دہائی میں بنایا گیا لکڑی کا پُل گزشتہ دو برسوں سے پُل پر لگی لکڑی سڑنے کی وجہ سے سُرخیوں میں رہا ہے ۔

لکڑی کے پُل میں غیر معیاری مواد کا استعمال

مقامی لوگوں نے اس پُل پر سفر کرنے کو غیر محفوظ قرار دیا تھا ۔

عوام کی جانب سے اس کی از سر نو تعمیر کے لیے بار بار مطالبہ کئے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے متعلقہ محکمہ کو عوامی سہولیت اور عام لوگوں کو محفوظ پُل فراہم کرنے کے لئے فنڈس واگزار کرنے کی اعلیٰ حکام سے اپیل کی ۔

دو برسوں کی طویل جدو جہد کے بعد جب پُل کی مرمت کا کام شروع ہوا ہے تو لوگوں نے مرمت کے کام میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پُل میں لگی بیشتر لکڑیاں بوسیدہ ہو کر تباہ ہوچکی ہیں اور مرمت کے کام کے دوران کوئی بھی عملہ وہاں موجود نہ ہوتا ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ ٹھکیدار اپنی مرضی سے کام انجام دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نئے سال کے موقع پر ویشنو دیوی کی زیارت

عوامی شکایت پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

مذکورہ پُل پر ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.