شہر گیا میں کچھ بدمعاش نے شمشاد نامی ایک تاجر سے چھ لاکھ روپے لوٹ لیے۔ یہ واردات جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا ہے۔ مجرم موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
تاجر شمشاد کے مطابق وہ سنڈیکیٹ بینک سے چھ لاکھ روپے نکال کر دوسرے تاجر کو دینے جارہے تھے. تبھی پلسر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش نے اچانک سے ان کے پیسے سے بھرے کالے رنگ کے بیگ کو ان سے چھین لیا۔شمشاد کو جب تک کچھ سمجھ آتا اس سے پہلے ہی پہلے بدمعاش بیگ لیکر فرار ہوگئے۔
واردات کی خبر ملنے کے بعد کوتوالی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی جانکاری حاصل کی ،تاہم واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کا اب تک انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔
کوتوالی تھانہ انچارج راماکانت تیوار نے چھ لاکھ روپے لوٹ کے معاملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں واقع سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کو دیکھنا شروع کر دیا گیا ہے. فوٹیج میں پیسے لوٹنے کے مناظر قید ہوگئے ہیں. پولیس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کرنے کی بات کہی ہے۔