پولیس آفیسر اروند چرن نے کہا کہ یکم فروری 2018 کو شلپی شرما نے پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر شکایت دی تھی کی میسرز قیصر ایکسپورٹ کے ذریعے راج وشٹھا آئی ڈی کا غلط استعمال کر 9 لاکھ 85 ہزار 186 وصول کئے گئے تھے۔
اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے پہلے ہی اس معاملے میں رادھاکیشن سونی کو گرفتار کیا تھا اور آج پولیس نے ملزم نیرج سونی کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ نیرج نے اب تک راجستھان میں کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور اس کے خلاف متعدد تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔