ETV Bharat / jagte-raho

سوپور: دس افراد کے خلاف پولیس کی قانونی کارروائی - sopore crime news

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے خلاف قانونی کارروئی کی۔

جموں وکشمیر پولیس
جموں وکشمیر پولیس
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:28 PM IST

پولیس کی جانب سے بدعنوانی کرنے ڈرائیورز، دکانداروں اور دیگر شعبوں سے جڑے ہوئے دس افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

سوپور میں پولیس نے مختلف جگہوں پر ناکہ لگاکر یہ کام کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم اقبال خان کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوپور پولیس نے کچھ روز قبل ایک نوٹس نکالا تھا، جس میں تمام دوکانداروں کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کوئی بھی دوکاندار اپنے دوکان کے باہر اپنا سامان نہ رکھیں۔

اس کے علاوہ ڈرائیورز سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ کرایہ میں اضافہ نہ کریں۔

تاہم پولیس کی طرف سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود دکانداروں اور ڈرائیورز نے دھیان نہیں دیا، اس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پوری میں سرکاری ملازمین معطل

اس سلسلے میں اسٹیشن ہاوس آفیسر سوپور عازم اقبال خان نے کہا کہ اعلان کرنے کے باوجود بھی دوکانداروں اور ڈرائیورز نے قانون کا حکم بالاے طاق رکھ کر عام لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

اس لیے پولیس کی جانب سے سخت قدم اُٹھانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10 لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی اس قسم کی کارروائی جاری رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو بھی من مانی نہیں کرنا دیا جائے گا، کیوں اس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.