ETV Bharat / jagte-raho

اجمیر: رشوت خوری کے ملزم سب انسپیکٹر کا مکان ضبط

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 5:39 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں انسداد بدعنوانی بیورو کی ٹیم نے رشوت کے ملزم سب انسپیکٹر کیشر سنگھ کی رہائش گاہ کو سیز کر لیا ہے۔

اجمیر:رشوت کے ملزم سب انسپیکٹر کا  مکان ضبط

یہ مکان ضلع اجمیر کے شاستری نگر میں واقع ہے، جو کہ دو منزلہ ہے۔

بیورو کی جانب سے یہ کاروائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پارس مل کی قیادت میں کی گئی۔

پارس مل نے بتایا کہ گذشتہ رات نقدی اور شراب کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد سے ہی ان کے مکان کی تلاشی زیر التواء تھی۔

اس کے تحت ٹیم نے آج صبح موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی۔

مکان میں اہل خانہ میں سے کسی کے نہ ہونے کے سبب مکان کو سیز کیا گیا۔

اہل خانہ کے آنے کے بعد ان کی موجودگی میں مکان کی تلاشی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:اجمیر درگاہ میں سنجے دت کے لیے خصوصی دعا

قابل ذکر ہے کہ ملزم کیشر سنگھ نروکا 11 لاکھ روپیے سے زیادہ کی رشوت کی رقم اور شراب کے ساتھ اجمیر کے قریب تھاؤںلہ تھانہ حلقے ٹول ناکے پر پکڑا گیا تھا۔

بیورو ٹیم معاملے کی تفتیش میں سرگرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.