ETV Bharat / jagte-raho

پولیس تصادم میں شاطر ملزم گرفتار - یوپی میں کرائم ریٹ

نوئیڈا: تھانہ پولیس فیس 2 کی ایک چیکنگ کے دوران دادری روڈ سی این سی کمپنی کے سامنے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو جب پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پھول منڈی کے عقب سے موٹرسائیکل سے بھاگنے کی کوشش کی۔

noida
noida
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 4:55 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں تھانہ پولیس فیس 2 کی ایک چیکنگ کے دوران دادری روڈ سی این سی کمپنی کے سامنے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو جب پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پھول منڈی کے عقب سے موٹرسائیکل سے بھاگنے کی کوشش کی۔

جب پولیس نے گھیرا تنگ کیا تو ملزم کی طرف سے پولیس پر فائر کی گئی، جوابی فائرنگ میں ملزم زخمی ہوگیا۔

زخمی ملزم کا نام فہیم الدین ولد یاسین تیلی، ساکن اور تھانہ گلاوٹی ضلع بلند شہر ہے۔ دوسرا سونو نامی ملزم فرار بتایا جا رہا ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک کارتوس کھوکھا، 315 بور کا طمنچہ، ایک زندہ کارتوس اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی جس میں صرف نمبر پلیٹ میں نمبر آر جے لکھا ہوا ہے۔

ملزم تھانہ فیز 2 نوئیڈا 568/2020 سیکشن 2/3 گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب تھا۔ ملزم کی دیگر مجرمانہ تاریخ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.