ETV Bharat / jagte-raho

پولیس کی حراست سے فرار ملزم گرفتار

دہلی پولیس کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر پھینک کر پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے سندیپ عرف ڈھلو کو اسپیشل سیل نے سِلی گوڑی سے گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس
دہلی پولیس
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:19 PM IST

فروری 2018 میں سندیپ مولانا آزاد ہسپتال میں علاج کروانے کے بہانے جیل سے آیا تھا۔ وہ یہاں سے فرار ہوگیا۔

سندیپ پر قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا، اس لیے وہ منڈولی جیل میں بند تھا۔

سندیپ مولانا آزاد ہسپتال میں دانت دکھانے کے بہانے پولیس کے ساتھ آیا۔ پہلے ہی یہاں موجود اس کے ساتھیوں نے اسے پولیس کی گرفت سے چھڑا لیا۔

فرار کے دوران سندیپ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر گولیاں بھی چلائیں اور مرچ کا پاؤڈر بھی پھینکا اور فرار ہوگیا۔

وہ گذشتہ دو برسوں سے فرار چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں:وکاس دوبے کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر اترپردیش بھیجا جائے گا

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم مسلسل اس کی تلاش میں تھیں۔جبھی مغربی بنگال کے سیلی گوڑی میں سندیپ کے ہونے کی اطلاع ملی۔

انسپیکٹر امیش بھرت وال نے سندیپ کو حراست میں لے لیا ہے اور اب اس کو دہلی لایا جا رہا ہے۔

مفرور سندیپ عرف ڈھیلو سے اسپیشل سیل کی ٹیم اس وقت پوچھ گچھ کی جائے گی۔

سندیپ کی اہلیہ پرینکا نے اس بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے اور کہا ہے کہ کہیں اس کے شوہر کے ساتھ کچھ غلط نہ ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.