اس کاروائی میں پولیس نے تین لڑکیوں سمیت پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے، یہ ریکیٹ کانپور کے پاش علاقے میں خفیہ طور سے چل رہا تھا۔
گرفتار لڑکیاں مغربی بنگال اور نیپال کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانپور کے کلیان پور تھانہ علاقے کے امبیڈکر پورم میں ونیت نام کا ایک شخص کرائے کے مکان میں غیر قانونی سیکس ریکیٹ کا کاروبار چلا رہا تھا۔
ونیت فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن بکنگ کرتا تھا جس کی خفیہ جانکاری پولیس کو ملی اور پولیس نے سائبر ایکسپرٹ کے ذریعے ونیت کا سراغ لگا لیا۔
جب اس گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ان کے قبضے سے متعدد فحش ویڈیوز اور فوٹوز گراف بھی برآمد کیے اور انہیں جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس اس بات کی بھی تحقیق کر رہی ہے کہ کیا ان لڑکیوں کے ساتھ مزید لڑکیاں بھی ہیں جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں