سہارنپور کے گنگوہ میں متوفی خاتون کی والدہ کی جانب سے تحریری طور پر شکایت دی گئی۔ اس دوران کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق سہارنپور کے گنگوہ علاقہ کے گاوں نائی ماجرہ میں شادی شدہ خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ جس کے بعد متوفی کی والدہ خورشیدہ نے تھانہ گنگوہ میں تحریر دیتے ہوئے سسرالی پر اس کی بیٹی کے قتل کرنے کاالزام عائد کیاہے۔
- واقعہ کیا ہے؟
بتایا جاتا ہے کہ جریات نامی خاتون کی شادی دیڑھ سال قبل گاوں نائی ماجرہ کے باشندہ عباس کے ساتھ ہوئی تھی، جریات نے ایک بیٹے کو بھی جنم دیاتھا، 27 مئی کو اس کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد اس کے شوہر نے اس کو اسپتال میں داخل کرایا ،جہاں سے اس کو ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔
ان کے علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد سسرال فریق نے خاتون کو سپردخاک کردیا تھا۔
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر گنگوہ تھانہ علاقہ کے ماجرہ میں متوفی خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے تحریری شکایت دی گئی ہے۔ خاتون کو پہلے ہی سپرد خاک کردیا گیا تھا۔
- پوسٹ کے مارٹم:
اس واقعہ کے بعد تحریر پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر اس کا پنچ نامہ بھر کر اس کو پوسٹ کے مارٹم کے لئے بھیجا گیاہے، پوسٹ مارٹم کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔