ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے علاقہ شورا پور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور بس کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ شوراپور میں ریاستی شاہراہ پر سنہلی کے قریب پیش آیا۔
اس حادثہ میں 34 برس کے سدپا کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی ، جب کہ ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا شخص کمیبھاوی کا رہنے والا تھا۔
مزید پڑھیں:عمر خالد کی گرفتاری کے خلاف ڈبلیو پی آئی اور مختلف تنظیموں کا احتجاج
شوراپور کی جانب سےآرہی بس نے نوجوان کی موٹرسائیکل کوٹکر مار دی۔
اس حادثہ سے متعلق کمیبھاوی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔