جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع پنر جاگیر روڈ پر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک لوڈ کیریر زیر نمبر Jk03J /3943 پنرجاگیر جاتے ہوئے سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں گرا۔ جس کی وجہ سے لوڈ کیریر میں سوار عبدالرحمن پرے ولد عبدل عزیز ساکن کویل شکارگاہ ترال موقع پر ہی فوت ہوا جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق طبعی امداد کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال نے زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عبدالرحمن کی لاش ورثا کو سپرد کردی گئی ہے۔
ترال کی قومی شاہراہ اس کی موت سے ماتم کدے میں تبدیل ہوگئی ہے۔
- مزید پڑھیں: ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے پستے کی لوٹ
ترال پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔