یہ واقعہ ضلع مظفر نگر میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کا ہے ، جب کہ دیر رات چیکنگ کے دوران دو مشتبہ اسکوٹر سوار کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔
تاہم مشتبہ افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔
پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
اس تصادم میں پولیس کی گولی سے ایک بدمعاش زخمی ہو گیا۔
مزید پڑھیں:راستہ بھٹکی خاتون کے لئے نوئیڈا پولیس مسیحا بنی
جب کہ بدمعاش کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔
اس انکاؤنٹر میں بدمعاشوں کی گولی سے ایک پولیس اہلکار پنٹو بھی زخمی ہو گیا۔
دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔
زخمی و گرفتار شخص کی شناخت اُتم عرف واسو ولد راجکمار چودھری کے طور پر کی گئی ہے، جو پولیس کے مطابق ہسٹری شیٹر ہے۔اس کی پولیس اہلکار کو کافی دنوں سے تلاش تھی۔
وہ سہارن پور کے تھانہ صدر کا باشندہ ہے۔
پولیس نے گرفتار شخص کے پاس سے ایک تمنچہ، دوزندہ کارتوس اور 315 بور ایک اپاچی موٹرسائیکل بنا نمبر کی برامد کی گئی ہے۔