سکندرآباد کے مصروف ترین علاقہ جوبلی بس اسٹینڈ کے قریب ضلع کریم نگر کے رہنے والے دو افراد معصوم بچی کو گڈھا کھود کر دفن کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آٹو ڈرائیور نے انہیں دیکھ لیا اور پولیس کو اس کی فوری اطلاع دی۔
پولیس نے ان کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بچی کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا۔ بچی زیر علاج ہے۔
بچی کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کیوں کی گئی اس کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔ آخر ایسا کیوں کر کیا گیا اور اس طرح کے اقدام کرنے کی اصل وجہ کیا رہی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس نے بھی اس تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔