ETV Bharat / jagte-raho

اندور :بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل - ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں آپسی تنازع کی وجہ سے ایک بھتیجے نے اپنے چاچا کو چاقو مار کر قتل کر دیا ۔

اندور :بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل
اندور :بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 4:29 PM IST

اندور میں جہاں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے نازک وقت میں جہاں رشتوں کی بڑی اہمیت ہے ایسے میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا۔جب ایک بھتیجے نے اپنے ہی چاچا کو چاقو مار کر قتل کر دیا ۔

اندور :بھتیجے کے ہاتھوں چچا کا قتل

ذرائع کے مطابق ملہار گنج تھانہ علاقے میں رہنے والے ایک کنبے میں دولہن کی رخصتی کے بعد چاچا بھتیجے میں کسی بات کو لے کر بحث ہوگئی۔ بات اتنی بگڑ گئی کہ بھتیجےشاہ رخ حسین نے غصے میں اپنے چاچا اعجاز حسین پر چاقو سے حملہ کر شدید زخمی کر دیا ،جہاں اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی ۔

اس حادثے کے بعد سے شاہ رخ حسین موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے معاملہ درج کر مقتول کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور مفرور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

بھانجے اقبال حسین نے بتایا کہ کنبے کے ایک معاملے پر بحث چل رہی تھی ۔اتنے میں شاہ رخ نے اعجاز حسین کو چاقو سے حملہ کر شدید زخمی کر دیا ۔حالانکہ کنبے کے دیگر افراد دونوں کو سمجھا رہے تھے، لیکن شاہ رخ شراب کے نشے میں تھا اور اس نے غصے میں تیز دھار چاقو سے حملہ کر اپنے چاچا کو شدید طور پر زخمی کردیا ۔

ایڈیشنل ایس پی ششی کانت كانیك نے بتایا کہ دونوں میں کسی بات کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ہم نے معاملہ درج کرلیا ہے اور مفرور کی تلاش جاری ہے

واضح رہے کہ اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 کورونا مثبت مریض سامنے آئے ہیں اور لوگوں کی تحفظ کے لیے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.