ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ چرتھاول پولیس کو ذیشان نامی ایک بدمعاش کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پاؤں ٹی پولیہ پر پولیس چیکنگ کے دوران بائیک سوار بدمعاشوں کو جب پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو شرپسند نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی۔
پولیس کی اس جوابی کارروائی میں ایک شاطر ہسٹری شیٹر اور دس ہزار کے انعامی بدمعاش ذیشان ولد یوسف زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان کلہاڑی تھانہ چڑھوال کا رہائشی ہے۔ اس جوابی کارروائی میں بدمعاش کے پیر میں گولی لگی۔اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار رگھو راج بھی زخمی ہوا ہے۔علاج کے لیے دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شاطر بدمعاش حفاظ گینگ کا ممبر ہے، اس کے خلاف قتل، قتل کی کوشش، لوٹ چوری جیسے ایک درجن سے زائد سنگین مقدمے درج ہیں۔پکڑے گئے بدمعاش کے پاس سے بنا نمبر پلیٹ کی ایک بلٹ موٹرسائیکل ،ایک طمنچہ، دو خالی اور چار زندہ کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔وہیں پولیس اس گرفتار بدمعاش کی پہلے کی رپورٹ بھی تلاش کر رہی ہے کہ کہیں وہ دیگر معاملات میں بھی ملوث تو نہیں ہے
بائٹ۔۔۔کلدیپ سنگھ ،سی او صدر