ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے دو شاطر اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
دونوں بدمعاش اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ بنانے کے الزام میں جیل بھی جا چکے ہیں۔ دونوں بدمعاشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے طمنچے، کارتوس اور اسلحہ بنانے کا سازو سامان کافی مقدار میں برآمد کیا ہے۔
دراصل یہ سارا معاملہ تھانہ سول لائن کے بجہدی پھاٹک کے قریب بند بھٹے کا ہے یہاں پر غیر قانونی اسلحہ بنانے کی فیکٹری کے بارے میں مخبر خاص سے اطلاع مل رہی تھی۔
اس پر سول لائن پولیس تھانہ نے ایک ٹیم تشکیل دی اور بجہدی پھاٹک پر واقع بند بھٹے پر چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں کورونا کے 127 نئے کیسز درج
اس چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے دو اسلحہ، کارتوس اور طمنچے اسمگلروں کے پاس سے بر آمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں بدمعاش اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ بنانے کے الزام میں جیل جا چکے ہیں۔
وہیں پولیس نے بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں جیل بھیج دیا ہے۔