قتل کا یہ معاملہ ضلع مظفر نگر کے چار تھاول تھانہ علاقہ کے قصولی گاؤں کا ہے، جہاں معمولی بحث کے بعد بیٹے نے باپ کے سر پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر کے قتل کر دیا، ملزم فی الحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
سی او صدر کلدیپ کمار اور پولیس انچارج سبھا سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور معاملے پنچنامہ کیا۔
اس موقع پر سی او صدر نے بتایا کہ 'باپاور بیٹے کے مابین کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بیٹے نے طیش میں آ کر پاس میں پڑی ہوئی لوہے کی سلاخ سے باپ کے سر پر پے در پے کئی وار کئے جس میں باپ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔