ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم سے چوری - atm machine news

ریاست مدھیہ پردیش کے مرینا میں اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

more than 38 lakh rupees stolen in an atm machine
اے ٹی ایم سے چوری
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 7:01 PM IST

اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں نے مرینا میں گیس کٹر سے اے ٹی ایم مشین کاٹ لاکھوں روپے کی چوری کی واردات انجام دیا۔ پولیس اے ٹی ایم سے چوری کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے۔

غور طلب ہے کہ بدمعاشوں نے مرینا کے علاوہ اس سے ملحق راجستھان کے دھول پور ضلع میں بھی اسی طرح کے واقعہ کو انجام دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بدمعاشوں نے مرینا اور دھول پور ضلع میں کل تین اے ٹی ایم مشینز کاٹ کر اڑتیس لاکھ 27 ہزار سے زائد روپے چوری کرکے لے گئے۔

بدمعاشوں نے پہلے مرینا کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایک اور بینک کے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کاٹا، جس میں اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم سے 29 لاکھ 93 ہزار دو سو روپے چرا لے گئے۔ وہیں بدمعاشوں کو ایک اور بینک کے اے ٹی ایم سے کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد بدمعاش دھول پور میں سنٹرل بینک کے اے ٹی ایم مشین کاٹ کر اس میں رکھے 08 لاکھ 34 ہزار روپےلے کر فرار ہوگئے۔

پولیس اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس کو تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ بدمعاش دہلی کی طرف فرار ہوئے ہیں۔ پولیس کا دعوی ہے کہ فرار بدمعاشوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.