ETV Bharat / jagte-raho

جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار - DSP Ashok Kumar Pandey Rampur

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس نے ککروا گاؤں میں جعلی کرنسی کی چھپائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 2:10 PM IST

پولیس نے ملزم کے گھر سے 51 ہزار 500 روپے کی جعلی کرنسی اور کرنسی چھاپنے کے آلات و دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

ڈی ایس پی اشوکمار پانڈے کی قیادت میں گزشتہ روز ایس او جی سرویلینس اور تھانہ شہزاد نگر کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر ندیم میاں ولد مرحوم شکیل میاں ساکن ککروا تھانہ شہزاد نگر رامپور کو جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

موقع سے 51 ہزار 500 روپے کی جعلی کرنسی و کرنسی چھاپنے کے آلات و دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

جعلی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار

اس میں 51 ہزار پانچ سو روپے کی جعلی کرنسی کے نوٹوں میں 50 کے کل 844 نوٹ کل رقم 42 ہزار 200، 10 روپے کے کل 930 نوٹ، کل رقم 9 ہزار 300 کے علاوہ ایک پرنٹر مع لیڈ، ایک لیمینیٹر مع لیڈ، ایک نوٹوں میں دھاگہ ڈالنے والی پلیٹ، تین ڈبی کلر، ایک قینچی دو ریزرو بلیڈ اور دیگر سامان شامل ہے۔

مزید پڑھیں:ایک ہی دن میں ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ

پوچھ گچھ کے دوران ندیم میاں نے بتایا کہ اصلی نوٹوں کو پرنٹر سے اسکین کرکے نقلی نوٹ تیار کر چمکیلی ٹیپ کو نوٹوں پر لگا کر لیمینیٹر سے نکالتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اس سے نوٹ پر چمکیلا ٹیپ اصلی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ رنگوں کو پرنٹر میں ڈال کر نوٹوں کی چھپائی کرتا ہوں۔اس سے نوٹوں پر اسی کے مطابق کلر دیکھتے ہیں۔ اس کے بعد قیچی اور بلیڈ سے کاغذ کی کٹائی کرتا ہوں۔

ان نوٹوں کو بازار میں الگ الگ دکانوں پر لے جا کر گھر کا سامان خریدنے کے لیے چلا دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.