ETV Bharat / jagte-raho

دہلی: گاڑی چوری کے الزام میں ایک گرفتار

دہلی پولیس نے منگل کے روز ایک 23 سالہ شخص کو دو پہیہ گاڑی چوری کرنے اور اسے بہار روانہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ سنجیو یادو نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ 2016 میں دہلی آیا تھا اور کام نہ ملنے کے بعد اس نے چوری کرنا شروع کردیا۔

دہلی:گاڑی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 5:30 PM IST

دہلی میں ایک 23 سالہ شخص کو گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔یہ شخص دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کرکے اسے بہار بھیجتا تھا۔

ملزم کی شناخت سنجیو کمار یادو کے طور پر ہوئی ہے ، جو امر کالونی کے گڑھی گاؤں کا رہائشی ہے۔

ڈپٹی کمیشنر آر پی مینا نے بتایا کہ پیر کے روز پولیس نے اسے پکڑنے کے لیے اوکھلا منڈی کے قریب اس کا انتظار کر رہی تھی اور شام سات بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ 2016 میں دہلی آیا تھا اور کام نہ ملنے کے بعد اس نے یہاں دو پہیئوں کی چوری کا کام شروع کر دیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ملزم ممبئی میں چوری سے پہلے ڈرائیور تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ، چوری کی ہوئی گاڑیوں کو ٹرین اور بسوں کے ذریعہ بہار کے مدھوبانی پہنچایا کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے 9 دو پہیوں والی گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.