ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار گپتا نے دو برس پرانے اس معاملے میں گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے ملزم بھائی پردیپ جھا پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 14 اگست 2017 کو پردیپ اپنی بہن کو ایک مکان میں لے گیا۔ وہاں پہنچ کر وہ اپنی بہن پر کسی 'کالا جادو' عمل میں اس کا ساتھ دینے کے لئے دباؤ بنانے لگا۔ جب بہن نے منع کیا تو اس نے بہن کے اوپر پٹرول ڈال کر اسے زندہ جلا دیا۔
بہن کو ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں دو دن بعد اس کی موت ہو گئی ۔ پولیس نے تفتیش کے بعد معاملہ عدالت میں پیش کیا ۔