ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا: بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے ارکان گرفتار - نوئیڈا میں چوری گاڑیاں برآمد

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 58 سے پولیس نے یین ریاستی چور گروہ کے 8 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے 10 مہنگی کاریں بھی برآمد کی ہیں۔

بین ریاستی گاڑی چور گروہ گرفتار
بین ریاستی گاڑی چور گروہ گرفتار
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 7:56 PM IST

نوئیڈا پولیس نے سیکٹر 58 سے ایک بین ریاستی گاڑی چور گروہ کا انکشاف کیا ہے، جو چوری کی لگژری کاروں کی جعلی دستاویزات تیار کرکے ان کو جموں و کشمیر اور گجرات میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے اس گینگ کے ممبروں کے پاس سے متعدد لگژری کاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے 8 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن اس گروہ کے کشمیر اور گجرات کے ایجنٹ فرار ہوگئے ۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر لو کمار نے بتایا کہ یہ گرفتار شدہ ملزمین نوئیڈا کے سیکٹر 70 میں واقع ایک پی جی میں ایک سال سے مقیم تھے، جہاں سے وہ اپنا گینگ چلا رہے تھے۔

ایڈیشنل کمشنر لو کمار نے بتایا کہ 28 دسمبر کی رات کو سیکٹر 58 کے پولیس انچارج انل کمار نے ایک اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر 61 سے قریب گاڑی چوری کرنے والے آٹھ چوروں کو گرفتار کیا ہے۔

بین ریاستی گاڑی چور گروہ گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ان گرفتار ملزمین کی شناخت مرادآباد کے رہائشی ظریف احمد، سرینگر کے رہائشی محمد اشرف بٹ، گجرات کے راجکوٹ کے رہائشی روی سولنکی، مرادآباد کے رہائشی کلدیپ کمار ورما، سمبھل کے رہائشی محمد حسن، ہاتھرس کے رہائشی منوج پال، مرادآباد کے رہائشی محمد عامر اور آگرہ کے رہائشی راجیش شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قومی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے چار فورچونر کاریں، ایک کریٹا کار، ایک ڈیزائر کار ، ایک ہونڈا سٹی کار اور دو سوئفٹ کاریں برآمد ہوئی ہیں۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد چوری شدہ گاڑیوں کی جعلی آر سی تیار کرکے اور ان کے اصلی چیسس اور انجن نمبروں کو مٹا کر جعلی انجن اور چیسی نمبر بنا کر یہ گاڑیاں فروخت کردیتے تھے۔

پولیس نے ان کے پاس سے 2 لاکھ روپے، جعلی آر سی، دو پریس اسٹیکرز، دو پریس شناختی کارڈ، اسسٹنٹ کمشنر کا ایک شناختی کارڈ، 74 چابیاں، ڈرل مشین ، لاک کھولنے کے لئے استعمال ہونے والی مشین وغیرہ بھی برآمد کی ہیں۔ کمشنر کے مطابق اس گروہ کے لوگ جموں و کشمیر اور گجرات سے ہوائی جہاز سے دہلی آتے تھے اور پھر چوری شدہ گاڑیوں کو یہاں سے لے کر جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.