ETV Bharat / jagte-raho

زمین تنازع میں سگے بھائی پر چاقو سے حملہ - araria news

جمعہ کی دیر شب ارریہ بلاک کے بیر گاچھی چوک میں زمین کا تنازع حل کرنے کے لیے پنچایت بلائی گئی تھی اس دوران سگے بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائیوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس میں ایک بھائی کی موت واقع ہوگئی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 1:45 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ میں جمعہ کی دیر رات یہ واقعہ پیش آیا مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع صدر ایس ڈی پی او پشکر کمار کو دی جس کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور گاؤں والوں کی مدد سے دونوں زخمی بھائیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال داخل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے ایک بھائی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے پورنیہ ریفر کیا گیا مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑدیا جبکہ ایک بھائی صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولس نے جائے واردات سے ملزم بھائی محمد شمشاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ارریہ کے سیسونا میں رہائش پذیر شمشاد کا زمین کو لے کر مجھوا گاؤں کے باشندے اور سگے بھائی مرتضیٰ، منہاج اور نجیب الرحمن کے مابین کافی عرصہ سے تنازع چل رہا تھا۔

اس تنازع کو حل کرنے کے لیے بیر گاچھی چوک پر پنچایت بلائی گئی، اسی دوران تنازع مزید بڑھ گیا اور بھائیوں کے مابین جھگڑا شروع ہو گیا، تب ہی چار بھائیوں میں سب سے بڑے شمشاد نے اپنے چھوٹے بھائی مرتضیٰ پر چاقو سے حملہ کر دیا اس دوران جب منہاج اپنے بھائی کو چھڑانے گیا تو شمشاد نے منہاج پر بھی تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا۔

پورنیہ جانے کے دوران ہی مہناج کی موت واقع ہوگئی جبکہ مرتضی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

اس تعلق سے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے بتایا کہ پولس کی مستعدی سے ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ زخمی منہاج کی موت ہوگئی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولس مقتول کے اہل خانہ کو انصاف دلائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.