ETV Bharat / jagte-raho

گھر میں آتشزدگی سے ریٹائرڈ بریگیڈئیر اور ان کی اہلیہ فوت - etv bharat urdu news

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقے نوئیڈا میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جب کہ شوہر اور بیوی جل کر خاکستر ہوگئے۔

گھر میں آتشزدگی سے ریٹائرڈ بریگیڈئیر اور ان کی اہلیہ فوت

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:51 PM IST

بریگیڈیئر آر پی سنگھ (84) (ریٹائرڈ) اور ان کی اہلیہ مالتی سنگھ (76) جمعہ کی رات سیکٹر 29 میں گھر میں لگنے والی آگ میں دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے۔

اطلاع پر تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں، قریب ایک گھنٹہ میں آگ پر قابو پایا جا سکا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے پہنچنے سے پہلے ہی پی آر وی پولیس اہلکار موقع پرپہنچ گئے۔

پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑا اور شوہر اور بیوی کو گھر سے نکال کر کیلاش ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر 34 کا رہائشی بیٹا کرنل روی کمار (ریٹائرڈ) اور سیکٹر 29 کا رہائشی بیٹی اور داماد موقع پر پہنچ گئے۔

بریگیڈیئر آر پی سنگھ (ریٹائرڈ) اور ان کی اہلیہ مالتی سنگھ سیکٹر 29 کے ایچ 92 گھر میں رہتے تھے۔

جمعہ کی رات مکان کے اسٹور روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں پورے گھر میں پھیل گیا۔

اس سے آر پی سنگھ اور مالتی سنگھ بے ہوش ہوگئے۔ گھر سے دھواں نکلتا دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے پولیس اور محکمہ فائر کو مطلع کیا۔

یہ اطلاع ملتے ہی پی آر وی پر سوار پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:گورکھپور جیل میں رام پرساد بسمل کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

فی الحال آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق گھر کے تمام کھڑکیاں اور دروازے بند تھے۔

آگ لگنے کے بعد گھر میں دھواں تیزی سے پھیل گیا۔ جوڑے کو گھر سے نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گئے۔سردی سے بچاؤ کے لئے پولیس ہیٹر لائٹ سے آگ لگنے کے امکان سے انکار نہیں کررہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ بوڑھے جوڑے کو آگ کا پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم ایسا کہا جا رہا ہے آگ لگنے سے قبل ہی گھر میں دھواں بھر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ضعیف شوہر اور بیوی کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.