اترپردیش کے بھدوہی شہر کوتوالی علاقے میں گیارہویں شریف کے موقع پر منعقد جلسہ میں نعت پڑھنے کے معاملے میں ایک ہی برادری کے دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ میں 12 لوگ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ سرروئي دلمداس پور گاؤں میں گیارہویں شریف کے موقع پر پیر کی رات منعقد جلسہ میں نعت پڑھنے والے شباب نامی نوجوان سے دوسرے فریق کے نوجوان نے گالی گلوج کی۔
اس کے بعد دونوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی۔ اس دوران ریشما نامی لڑکی کے پاؤں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں دونوں فریقین کے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کانپور میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کی کوشش
اس سلسلے میں تیزاب پھینکنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔