گجرات میں ودوڈرہ شہر کے جے پی روڈ علاقہ میں سنیچر کو پولیس نے ایک گودام سے ممنوعہ گٹکھا تمباکو برآمد کرکے گودام مالک کو گرفتار کرلیا۔
گجرات پولیس نے بتایا کہ گراں قیمت پر تمباکو گٹکھا فروخت کرنے کی خبر کی بنیاد پر شیوم ٹینامنٹ میں واقع تمباکو اور گٹکھا کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں سے 77ہزار 900روپے قیمت کے تمباکو، گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کرکے گودام مالک سنیل رائے کو پکڑ لیا گیا۔
اسی طرح ایک دیگر معاملہ میں وارسیا علاقہ میں کشن واڈی سے نو ہزار 95روپے قیمت کے گٹکھا، بیڑی اور گایتری نگر کی ایک دکان سے دو ہزار دس روپے کا گٹکھا ضبط کرکے دو لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔