اطلاعات کے مطابق ضلع بہرائچ کے مرتیہا تھانہ سے متصل خیرا جنگل سے پولیس کو ایک نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس افسر رویندر سنگھ نے بتایا کہ' مرتیہا گاؤں سے متصل خیرا جنگل سے برہنہ حالت میں ایک نامعلوم لڑکی کی لاش پولیس کو برآمد ہوئی۔جسے پولیس قبضے میں لے کر تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کو اندیشہ ہے کہ مذکورہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہوگی اور پھر مار دیا گیا ہوگا۔
جبکہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی کو شکل سے پہچانا جا سکتا ہے، چہرے میں کوئی خاص زخم نہیں ہے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے، پولیس کے مطابق لڑکی آس پاس کی نہیں ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ باقی تفتیش جاری ہے'۔