ETV Bharat / jagte-raho

گیارہ ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کی - ہرشیتا گپتا نامی طالبہ

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے 'بال مندر سینئر سیکنڈری اسکول' کی ایک 17برس کی طالبہ نے ٹرین سے کود کر خودکشی کر لی۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 3, 2019, 4:20 AM IST

ہرشیتا گپتا نامی طالبہ کی لاش ضلع کے سورج کمل ریلوے اسٹیشن کے پاس ملی۔

بتایا جا رہا ہے کہ وقت پر فیس نہ جمع کرنے کی وجہ سے طالبہ کو اسکول کے نائب پرنسپل سنجے کمار نے اس قدر ذلیل و رسوا کیا کہ اس نے خودکشی کر لی۔

طالبہ کے خودکشی کرنے پر عوام نے شہر بھر میں اسکول انتظامیہ کے خلاف جلوس نکالا اور ہرشیتا گپتا کی خودکشی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہرشیتا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کل ٹیوشن فیس جمع کرنے اسکول گئی تھی۔ فیس دینے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وائس پرنسپل نے طالبہ سے لیٹ فیس کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد وائس پرنسپل نے طالبہ کو نہ صرف ڈانٹا بلکہ اتنا ذلیل اور رسوا کیا کہ وہ حد درجے احساس کمتری کا شکار ہو گئی اور اس نے خود کشی کر لیا۔۔

طالبہ جب دیر رات تک گھر نہیں لوٹی اور مسلسل فون بھی ریسیو نہیں کیا تو گھروالوں کو تشویش ہوئی۔ اس کے بعد طالبہ کے اہل خانہ نے اسے تلاش کرنا شروع کیا۔

تب رات کے تقریباً 2بجے سی آر پی ایف کے کچھ اہلکاروں نے ان کے گھروالوں کو طالبہ کے موت کی خبر دی۔ خبر سن کر طالبہ کا پورا خاندان غم میں ڈوب گیا۔

ہرشیتا کے خاندان والوں کے ساتھ ساتھ شہر کے سیکڑوں لوگوں نے اسکول کا محاصرہ کر کے اسکول انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی۔

ایس ڈی پی او ڈاکٹر اکھیلیش کمار اور ایس ایچ او منیش کمار نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو اطمنان دلایا اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہلائی کرائی۔

اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، کانگیرس پارٹی و دیگر مختلف سیاسی پارٹیز کے کارکنان نے بھی طالبہ کے خودکشی کی جانچ خصوصی ٹیم کے ذریعہ کرانے کا مطالبہ کیا۔

Intro:بہار : کشن گنج ضلع کا مشہور تعلیمی ادارہ بال مندر سینئر سیکنڈری اسکول کی ایک 17سالہ طلبہ ٹرین سے چھلانگ لگاکر سورج کمل ریلوے اسٹیشن کے پاس گزشتہ کل اپنی جان گواں دی تھی. موت کی وجہ اسکول وائس پرنسپل سنجئے کمار کی زیادتی بتائی گئی تھی. آج شہر بھر میں اسکول انتظامیہ کے خلاف جلوس نکالا گیا اور طلبہ ہرشیتا گپتا کے موت کے زمداران کے خلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا گیا. سرپرستوں کا الزام ہے کہ ہرشیتا گزشتہ شام ٹیوشن فیس جمع کرنے کے لئے اسکول گئی تھی جہاں لیٹ فیس کو لیکر وائس پرنسپل نے اسے نہ صرف ڈانٹا فٹکارا بلکہ اتنا ظلیل و رسوا کیا کہ وہ خود کشی کر نے پر مجبور ہو گئ.
ٹیوشن فیس جمع کرنے کے لئے گئی ہرشیتا گپتا جب دیر رات تک گھر نہیں لوٹی تو گھروالوں کو فکر ہوئی. حیرت کی بات یہ ہے کہ ہرشیتا کے پاس موبائل تھا. گھروالوں نے اسے بارہا فون لگایا، رنگ ہوتی رہی لیکن اس نے فون ریسو نہیں کیا. ایسے میں گھر کے لوگوں کی فکر بڑھی اور ہرشیتا کی مسلسل تلاش شروع ہوگئی. رات کے تقریباً 2بجے جاے وقوع سے سی آر پی ایف والوں نے ان کے گھروالوں کو اس کی موت کی خبر دی پھر کیا تھا پورے شہر میں ہنگامہ مچ گیا. ہرشیتا کے پریوار کے ساتھ ساتھ شہر کے سیکڑوں لوگوں نے اسکول کا گھیراو کر ضلع انتظامیہ سے انصاف کی گوہار لگائی. ایس ڈی پی او ڈاکٹر اکھیلیش کمار اور ایس ایچ او منیش کمار نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو خاموش کرایا.
ہرشیتا کی موت کی ایمانداری سے جانچ کا مطالبہ کل سے ہی جا ری ہے. کانگریس، جےڈی یو ، بھاجپہ اور مجلس اتحاد المسلمین کے زمداران مسلسل خصوصی جانچ کی مانگ کر رہے ہیں.......

Body:ہرشیتا نےکی خودکشی

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.