ممبئی کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے گیس ایجنسیوں میں کام کرنے والے ایسے 8 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو ممبئی شہر میں لوگوں کے گھر گیس پہنچانے کے دوران ہی ٹیمپو میں گیس چوری کیا کرتے تھے۔
ممبئی کرائم برانچ کو اس کی خفیہ اطلاع ملی اور انہوں نے ملابار ہل علاقے سے اس طرح سے چوری کئے جانے والے گیس سلنڈر سے بھرے 3 ٹیمپو ضبط کیے اور کل 77 سلنڈر بھی ضبط کیے۔
فلحال کرائم برانچ اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ اس غیرقانونی کاروبار میں گیس ایجنسیوں کے مالکان بھی شامل ہیں یا نہیں جن کی مدد سے یہ گیس چوری کی واردات انجام دیا کرتے تھے۔
دراصل ایک سلنڈر کے وزن کا دوسرا سلنڈر بدلنے کے دوران کوئی بھی اس بات کی جانچ نہیں کرتا جس کا فائدہ یہ لوگ اٹھاتے تھے اس دوران گیس کی سیل بھی توڑ جاتی تھی باوجود اسکے کسی کو ان کی اس حرکت کی کانوں کان خبر بھی نہیں ہوتی تھی۔